اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا ہے کہ اعتراز احسن کو ورکرز کے رول ماڈل ہیں اور وہ واحد رہنما جو پارٹی میں کھل کر اختلافات کرتے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہمیشہ بادشاہی چلی آرہی ہے کسی دوسرے کو جرات تک نہیں ہوتی وہ اس کیخلاف بولے

۔انہوں نے کہا ہے کہ اعتراز احسن ایک بہترین سیاستدان ہیں اگر وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں تو آجائیں ۔ ہمارے پارٹی کیلئے ہر اچھے بندے کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close