شہباز حکومت نے بجلی کے بلوں میں معاف کی گئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی دوبارہ وصولی شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)شہباز حکومت نے بجلی کے بلوں میں معاف کی گئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی دوبارہ وصولی شروع کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف صحافی نادر بلوچ نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ’ڈرامے بازی کی انتہا، معاف کی گئی فیول ایڈجسمنٹ دوبارہ بلوں میں شامل، اگست کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی پہلی قسط اکتوبر کے بجلی کے بل میں شامل کردی گئی۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے ستمبر میں 300 یونٹس تک کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close