اسلام آباد بند کیے بغیرمسئلہ حل نہیں ہوگا، فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کیے بغیرمسئلہ حل نہیں ہوگا، حکومت نے مطالبات نہ مانے تو تشدد کوکوئی نہیں روک سکتا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو ایک دوسرے کو اسپیس دے کر ملک کو ری سیٹ کرنا ہوگا۔فواد چودھری نےبیک ڈور رابطوں کی تصدیق کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں نومبر تک الیکشن کی تاریخ مل جائے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں کھبی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتیں۔ ایک انٹرویرومیں عمران خان نے کہا کہ گھر کے ملازمین کو رشوت دے کر میرے گھر کی معلومات لینے کی کوشش کی گئی، میڈیا اورسوشل میڈیا پرمیرے اور فیملی کے کردارپر کیچڑاچھالا گیا۔ان چھ ماہ کے دوران میرے خلاف جس قسم کے ایکشن لیے گئے نہیں سمجھتاتھا ایسا بھی ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی اورشہباز گل پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا کبھی ایسانہیں سوچاتھا،ملک میں ہم نے لوگوں کیساتھ ایسا ہی سلوک کرناہے تو کیا کہہ سکتاہوں؟انہوں نے کہا کہ میں نے آزادممالک کو دیکھاہے وہاں کسی کی جرات نہیں شہریوں سے ایسا سلوک کرے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں ملک کو ان چوروں کی غلامی سے بچاناہے، میں اپنی جان دے دوں گا تاہم ان چوروں کو کبھی قبول نہیں کروں گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ

اسی طرح ملک چلتا رہیگا تو اب ایسا نہیں ہوگا، عوام کاسمندر نکلے گا ان کے پاس الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔سابق وزیراعظم نے سائفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں لکھا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی سے روس چلا گیا، سائفرمیں ہے کہ عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا، اسی خط میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close