لفافی کون ہے؟ سلیم صافی نے عمران خان کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماؤں کی تین رکنی کمیٹی بنا لیں جو تحقیقات کرے کہ لفافی کون ہے؟ عمران خان کے سلیم صافی پر الزامات، سلیم صافی نے عمران خان کو چیلنج دے دیا۔ ٹی وی اینکر سلیم صافی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو پیشکش کرتے ہیں کہ مراد سعید، شبلی فراز اور فواد چوہدری پر مشتمل کمیٹی پی ایف یو جے کے صدر کی قیادت میں بنائیں جو ہم دونوں کے معاملات کی تحقیقات کرے۔

ٹی وی اینکر سلیم صافی نے کہا کہ اگر وہ لفافی ثابت ہوئے تو جو چور کی سزا وہ ان کی سزا اور اگر عمران خان لفافی ثابت ہوئے تو انہیں سیاست چھوڑ کر معافی مانگنی پڑے گی۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے غیر مناسب بیان دیا کہ ’’غریدہ فاروقی مردوں میں گھُسے گی تو ایسا ہی ہو گا آبیل مجھے مار‘‘۔ گفتگو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ صحافیوں کو لفافہ صحافی کیوں کہتے ہیں؟

جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سلیم صافی کے علاوہ کسی صحافی سے متعلق ایسا کبھی کچھ نہیں کہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close