سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ کی ضمانت خارج، گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) چکوال سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ کی ضمانت خارج کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران ملزمہ ثمینہ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ قتل کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ کی ضمانت خارج کر دی جس کے فوری بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا اور اسے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ عبوری ضمانت پر تھیں۔ ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close