پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں پُر سرار طور پر لاپتہ

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اسٹورڈ ٹورنٹو ائیرپورٹ سے پر سرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئر پورٹ سے پر سرار طور پر غائب ہوگیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابقاعجاز علی شاہ پرواز پی کے 781 سے کینیڈا پہنچا تھا، جہاں سے اسے سولہ اکتوبر کو اگلی پرواز پر اسلام آباد واپس روانہ ہونا تھا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کر دی گئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ

فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے رواں سال جنوری میں پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پی آئی اے ترجمان نے ملازم کے غائب ہونے کی تصدیق کردی۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔بعد ازاں کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close