لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشرلقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور سنگین الزامات کی بارش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ جب میں نے عمران خان کو بشریٰ بیگم کی کرپشن بتائی تو تم میرے خلاف ہو گئے۔
بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گند اور کرپشن دکھائی ، بشریٰ بی بی کے بیٹوں کی کرپشن تمہیں دکھائی تو تم ایسے ہو گئے تھے کہ اس کو اندر نہیں آنے دینا، یہ کافر ہے ، یہ تو بشریٰ بی بی پر شک کر رہاہے۔مبشر لقمان کا کہناتھا کہ اس نے چوریاں کیں ، بتاؤ لوگوں کو ، کس نے چوری نہیں کی، فرح گوگی کون تھی، احسن گجر کون تھا ، عثمان بزدار کون تھا ، محمود خان کون ہے ، نہیں کی انہوں نے چوریاں ؟ ابھی تو تمارے باقی وزیروں کی کھلنے والی ہیں، سارے وزیروں کی کھلنے والی ہیں، جس کیانی کو تم نے ہٹایا کہ یہ کرپٹ آدمی ہے ، این سی او سی میں یہ پیسے کھا گیا ، وزارت صحت میں یہ پیسے کھا گیا ، ماسک ر ، پیرا سٹامول کی گولیوں پر جس نے پیسے بنا لیے اسے تم نے اٹھا کر پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنا دیا ، یہ تمہاری سزا اور جزاکی تھی، ریاست مدینہ تم بنانے نکلے ہو، ہاتھ میں تسبیح پھیرتے رہتے ہوئے ،بات کرتے رہتے ہو ،منافق کی اس سے بڑی نشانی کیا ہو گی ، ، بات کرتے وقت تو تسیح کو پھیرنا بند کردو ، تسبیح کو عادت کے طور پر پھیر رہے ہو ، دکھانے کیلئے پھیر رہے ہو۔
عمران خان یہ تمہارے کرتوت تمہارے سامنے آ رہے ہیں، یہ آڈیو تمہاری نہیں بلکہ اللہ کی لاٹھی ہے جو کہ بے آواز ہے ، ہر وہ شخص جس نے دو نمبری اور کرپشن ایکسپوز کی ان کو لفافے کہنا والے شرم کرو، میرا نام مبشر لقمان ہے اور میں بے نقاب کرتا رہوں گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں