پنجاب کا نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ رانا ثنا اللہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) زلفی بخاری کے مطابق پنجاب کا وزیر داخلہ ایسا شخص ہو گا جو رانا ثناء اللہ کو ٹکر دے سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کاکہنا تھاکہ مجھے نہیں معلوم کے پنجاب کا وزیر داخلہ کون ہو گا،لیکن ایسا شخص ہو گا جو رانا ثناء اللہ کو ٹکر دے سکے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم چار لاکھ لوگ لے کر ائیں گے جہنیں کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیس کا فیصلہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے دیا، عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ این آر او ٹو دیا جائے گا، شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم جبکہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلی بنا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کے بیان کو کٹ پیسٹ بہت غلط کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہاشم ڈوگر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام کے ذریعے کارکنوں کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ہاشم ڈوگر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے۔انشاء اللہ آگے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ادنی کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، تاہم اے آر وائی نیوز کے مطابق ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف نے میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا نیا وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

 

 

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر جولائی کے ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ قائم ہونے پر صوبے کے وزیر داخلہ بنائے گئے تھے۔ ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ کیلئے عمران خان کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب کے وزیر معدنی وسائل بھی مستعفی ہو چکے۔ تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی سے گلہ ہے، تحریک انصاف کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں