ضمنی الیکشن کب ہوں گے؟ اعلان 24 گھنٹے میں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو آج طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلہ ہو گا کہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات فوری منعقد کرائے جائیں یا پھر حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملتوی کر دیئے جائیں۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز بھی چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا گیا۔
پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close