پنجاب حکومت کیسے گرے گی؟ عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد انکشاف کر دیا

لندن (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے،آج کچھ نہ پوچھیں، بہت جلد اچھی خبریں ملیں گی،پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔ پیر کوپاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں،دعا گو ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی اچھی خبریں ملیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close