پی ٹی آئی نے بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات سے قبل اپنے بڑے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ضمنی انتخابات سے قبل چار جلسے ہوں گے، 11 اکتوبر کو ننکانہ صاحب، 12 اکتوبر کو شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں ہوں گے۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات کے لیے مردان اور ضلع کرم میں 13 اکتوبر کو عمران خان خطاب کریں گے جبکہ آخری جلسہ 14 اکتوبر کو کراچی میں ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close