سرکاری افسران کی تو موجیں لگ گئیں

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹس، کمپنیوں، پالیسی سیلز اور اتھارٹیز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں و اہل کاروں کے انسینٹیو الائونس میں بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹکے مطابق اس مد میں وزیرعلی کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق گریڈ بائیس کے افسروں کے لیے انسینٹیو الائونس ساڑھے تین سے بڑھا کر چار لاکھ، گریڈ اکیس کے لیے تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

 

 

گریڈ بیس کے لیے ڈھائی سے تین لاکھ، گریڈ انیس کے لیے دو لاکھ سے پونے تین لاکھ، گریڈ اٹھارہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے سوا دولاکھ روپے کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے گریڈ 17 کے لیے یہ الانس ایک لاکھ سے پونے دو لاکھ، گریڈ سولہ کے لیے 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ، گریڈ گیارہ سے پندرہ کے لیے الانس 60 ہزار روپے ہوگا۔اسی طرح گریڈ پانچ سے دس ہزار کے لیے 50 ہزار اور گریڈ ایک سے چار ملازمین کو یہ الانس 35000 روپے ملے گا، اضافہ شدہ الانس کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹس، کمپنیوں، پالیسی سیلز اور اتھارٹیز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری افسروں و اہل کاروں کے انسینٹیو الانس میں بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مد میں وزیرعلی کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں