آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق تازہ ترین جاری

کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست اور ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق معلومات جاری کی جس میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے جس سے ان کی طبیعت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close