کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کی سوئی 15 نومبر پر اٹک گئی

لاہور (پی این آئی) وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی سوئی 15 نومبر پر اٹک گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ سے مخاطب ہو کر شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلِ شریف کی سیاست کا فیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے،

لندن کی میٹنگ کے حوالے سے جلد قوم کو باخبر کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمے دار ہوں شہباز شریف کی نہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئے گا۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں، مفتاح مفت میں مارے گئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close