ٹیکسلا (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اتوار کو پی ٹی آئی کے ٹیکسلاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے،
انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں، سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑرہے ہیں، پہلے کبھی بھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، فتح اللہ کے پاس ہے،شیخ رشیدنے کہا کہ یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو دی ہے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کو چھوڑ کربیرونی دورے کررہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں