امریکی سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس، سابق وزیراعظم پر آرٹیکل 6لگانے پر غور شروع

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی فریحہ ادریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حکومتی زرائع کے مطابق حکومت امریکی سائفر کے معاملے پر عمران خان پر حکومت آرٹیکل 6 لگانے پر غور کر رہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا امریکی سائفر کے معاملے پر مبینہ لیکڈ آڈیو کا دوسرا حصہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

 

 

انہوں نے جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہ گذشتہ روز ایک اہم حکومتی ذرائع سے آف دی ریکارڈ بات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے قریبی حلقوں میں اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور حکومت عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔میں نے ان سے متعدد بار پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس متعلق فیصلہ کر چکی ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے آگے لے جایا جائے گا کیونکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی۔آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں ہم تینوں( اعظم شاہ، شاہ محمود قریشی ) ہوں گے۔فارن سیکرٹری کو ہم نے کہنا ہے کہ لیٹر پر منٹس لکھیں۔اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔

 

اسے فوٹو سٹیٹ کرا کے رکھ لیتےہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا۔آپ سب کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے،کس ملک سے لیٹر آیا ہے؟ میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔اسد عمر کہتے ہیں کہ آپ جان کر لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ میٹنگ کا سکرپٹ ہے۔اس سے قبل بھی عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں۔وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا۔پھر اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے۔ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں