صحت کارڈ کے تحت دو پیچیدہ امراض کا علاج بھی شامل کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور اوربچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 

 

پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جگر کی پیچیدہ سرجری کو ہیلتھ کارڈ میں شامل کیا جائے گا اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں کے ماہرین بھی پیچیدہ سرجری میں معاونت کریں گے۔پنجاب حکومت کے مطابق نجی ہسپتالوں کی معاونت سے چھوٹے بچوں کی کارڈیک سرجری کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close