فضل الرحمان نے بیٹے کو مواصلات کی وزارت کیوں دلوائی؟ علی امین گنڈا پور نے بڑا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نااہل حکومت نے5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کردیا،دین فروش مولوی نے اپنے مفادات کی خاطر ہمیشہ اسلام کو استعمال کیا، نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فسادی مولوی نے ملک کو غلام بنوانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی،

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی تاکہ وہاں سے زیادہ مال بنایا جا سکے، ان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، ملکی مفاد سے کوئی غرض نہیں،پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ اسحاق ڈار نے ماضی میں ملکی معیشت کو تباہ کیا، اس کے تجربے سے ہمیشہ ملک کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل نے خود بتایا تھا کہ اسحاق ڈار نے معیشت کی جئی تئی پھیری،علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کو لوٹ کر لمبے عرصے تک بھگوڑا رہا، اسحاق ڈار اب کیا ملکی معیشت کو ٹھیک کرسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا، جعلی مولوی نے ماضی میں اقتدار کی ہوس میں امریکا کے بوٹ پالش کئے۔ عمران خان کی سیاست فضل الرحمان اور اس کے گینگ کا احتساب کرنے کی ہے،پی ڈی ایم نااہل حکومت نے5 ماہ میں اچھی بھلی معیشت کا ستیاناس کردیا، ان چوروں کو عوام کی نہیں صرف اپنے کیسز معاف کروانے کی فکر ہے۔ ڈاکوں کا احتساب ملکی مفاد اور ترقی کی ضمانت ہے،فیٹف کے معاملے پر بھی پی ڈی ایم کے چوروں نے عمران خان کو بلیک میل کیا، پاکستان اور پی ڈی ایم کے مفادات الگ الگ ہیں، فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا ڈمی سربراہ بنایا گیا، کبھی کسی کام میں پوچھا ہی نہیں جاتا،علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کا یہ کرپٹ ٹولہ ملکی استحکام کو تباہ کرنے آیا ہے، اس کا انجام بہت قریب ہے، کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ڈیزل اپنی گھٹیا سیاست کی وجہ سے عوام میں جانے سے قاصر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close