سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے اپنا اور سارہ کا موبائل کیوں توڑا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کےکیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 موبائل فون برآمد کر لیے جن میں سے 5 موبائل ملزم شاہنواز امیر اور ایک موبائل فون سارہ انعام کا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نےایک اپنا اور سارہ کا موبائل فون آلہ قتل سے توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کیلئے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنےکی کوشش کی۔

 

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 موبائل فون فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے اور فونز کا ڈیٹاریکور کرکے دونوں کے درمیان جھگڑےکی وجہ معلوم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے مقتولہ کا کینیڈین پاسپورٹ بھی قینچی سے ٹکڑے کرکے ضائع کردیا تاہم مقتولہ کے پاسپورٹ کے کچھ ٹکڑے اور قینچی جائے وقوعہ سے ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ سارہ کیلئے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں رہا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا اور لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر خون دھونے کی کوشش کی۔پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق سارہ کوڈمبل سےپہلےگلدان بھی ماراگیا۔

 

 

خیال رہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

close