اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گیا

لندن (پی این آئی)اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے،لندن میں نواز شہباز ملاقات میں فیصلہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

 

 

دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ملاقات میں نوازشریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ جائیں۔دوسری جانب سابق سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں تمام معاملات میں لگا ہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سےکس طرح گراتے ہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنےکیلئے تیارنہیں ہے، ان سب کوطریقہ سکھائیں گے کہ اقتدارسے کیسےاتارا جاتا ہے۔

 

 

پرویزخٹک نے دعویٰ کیا کہ میں خود تمام معاملات میں لگاہوا ہوں اور مجھے یقین ہے دو سے تین دن میں الیکشن سےمتعلق چیزیں سامنےآجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام اباد سے نہیں نکل پائیں گے، فیصلہ پھر میدانوں میں ہوگا، ان کو یا تو استعفیٰ دے کر اسمبلیاں تحلیل کرنی پڑیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close