اسلام آباد ( پی این آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی، ایڈوائزری کونسل اہم قومی ایشوز پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی ہے جس کے چیئرمین حامد خان ہوں گے جب کہ اس 10رکنی ایڈوائزری کونسل میں رؤف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری اور خالد مسعود شامل ہوں گے، سلیم جان، یعقوب اظہار، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری کو بھی پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی،سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ،شیر محمد رند نے عمران خان سے ان کی رہشگاہ پر ملاقات کی،اسد عمر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے،شیر محمد رند نے عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر مکمل اعتماد کااظہار کیا، ملاقات کے دوران انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا،عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔
قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خورشید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی، پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدم پی ٹی آئی پر بڑھتا جا رہا ہے، جب کہ اس موقع پر خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں