اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ملک کے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو مہنگائی ہو رہی تھی، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے جاتے جاتے قیمتیں کم کر کے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، اگر مشکل فیصلے نہ کرتے اور سیاست بچاتے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ذاتی سیاست کا نہیں ملک اور قوم کا سوچا، ہم نے ریاست کے لیے مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے بتائیں انہوں نے ساڑھے چار سالوں میں کیا کیا؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سیلاب کے بعد دنیا کے ساتھ کامیاب ڈائیلاگ کیا ہے، سیلاب کی تباہی کے ہم قصوروار نہیں، عمران خان کی پالیسیاں ملک دشمن تھیں، ان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں، وہ کہتے ہیں 25 مئی کی تیاری نہیں تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں