مخالفین مجھے ٹیکنیکل ناک آئوٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے الیکشن میں ہرا نہیں سکتے ، عمران خان کا واضح اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کر سکتی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ہوں اور نئی منتخب حکومت آرمی چیف کا اعلان کرے ،مخالفین مجھے ٹیکنیکل ناک آئوٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے الیکشن میں ہارا نہیں سکتے ہیں ، اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ بیرونی سازش کے تحت آنے والی حکومت تسلیم کر لی ہے۔

ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کر سکتی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن ہوں اور نئی منتخب حکومت آرمی چیف کا اعلان کرے ۔ آج میرے مخالف ٹیکنیکل ناک آئوٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے الیکشن میں ہارا نہیں سکتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے یہ بیرونی سازش کے تحت آنے والی حکومت تسلیم کر لی ہے ، کرائم منسٹر کو تسلیم کر لیا ہے ، اسمبلی میں واپس جانے کا سوال ہی نہیں ہے اگر ہم اسمبلی میں چلے جائیں گے تو تب بھی یہ اکثریت کی بنیادوں پر اپنے قوانین منظور کروالیں گے لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ کیا ان کو عوام تسلیم کرتی ہے ،

عوام تو انہیں تسلیم ہی نہیں کرتی ہے ۔ یہ ابھی آکر اپنے مقدمات کو ختم کروا رہے ہیں یہ سب بنانا ری پبلک میں ہوتا ہے ۔ نیب میں ترامیمی قوانین پاس کرکے اپنے کیسز ختم کر رہے ہیں ۔ نیب اور ایف آئی اے میں اپنے لوگ لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ جنہوں نے اس حکومت کو ملک کے اندر اور باہر سے بیٹھ کر مدد کی تھی کیا وہ نہیں دیکھ رہے ہیں ک ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ملکی معیشت کے حوالے سے ان لوگوں کو سوچنا نہیں چاہیے تھا ۔ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود معیشت کو سنبھالا ، کرائسز سے نکلے ، دنیا نے تسلیم کیا ، احساس پروگرام کے ذریعے بیروزگاری کو روکا ایسی حکومت کو گرانا کیا درست تھا ۔ ہمیں تو کہا گیا کہ ملک میں مہنگائی کا طعنہ دیا ہم نے سمجھایا کہ عالمی مہنگائی کی وجہ سے لیکن جب ہماری حکومت گرا دی گئی تو تجربہ کار سمجھے جانے والوں نے مہنگائی میں 50 سال ریکارڈ توڑ دیا ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کو ملک کی فکر ہے تو اس کا واحد حل الیکشن ہیں ، الیکشن کے بغیر معاشی استحکام نہیں آستکا ہے کیونکہ حکومت کو خود نہیں معلوم ہے کہ وہ کتنے مہینے کی مار ہیں ۔ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے اگر یہ لوگ انتخابات کی تاریخ دیں تو ہم اپنی دو صوبائی حکومت ختم کرنے کو تیار ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کیا ایک مفرور آرمی چیف تعینات کرے گا ، مہذب معاشرہ کبھی بای ایک کرپٹ ، چور ، مفرور کے ہاتھ میں ملکی سلامتی کا فیصلہ نہیں دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہا تھا کہ نواز شریف اور زرداری آکر ملک تباہ کرینگے لیکن انہوں نے نہیں سمجھا ۔ ۔۔۔۔

close