اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ان کی شادی کے متعلق اکثر سوال پوچھا جاتا ہے۔ یہی سوال گزشتہ روز نیویارک میں ان سے ایک صحافی نے پوچھا مگر صحافی نے سوال کے لیے جو الفاظ منتخب کیے اور بلاول نے جس طرح اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو ہنسی کا ایک طوفان آ گیا۔
#WATCH: “I have plans to marry,” #Pakistan FM Bilawal Bhutto-Zardari tells Arab News on the sidelines of #UNGA.
–https://t.co/eGzOWnX6jC pic.twitter.com/foweNmPQ2Y— Arab News Pakistan (@arabnewspk) September 23, 2022
یہ ویڈیو عرب نیوز پاکستان کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں صحافی بلاول بھٹو سے صرف اتنا پوچھتا ہے کہ ”کیا آپ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟“ بلاول بھٹو غالباً جلدی میں ہوتے ہیں اورچلتے چلتے جواب دیتے ہیں کہ ”یقینا میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔“بعد میں ہنستے ہوئے صحافی پوچھنے کی کوشش کرتا ہے کہ ’میرا مطلب ہے کب؟‘ تاہم بلاول بھٹو ہنسی کے ساتھ زیرلب کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں