مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ، مسافروں کیلئے اچھی خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک مسافر ٹرینیں یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان ریلوے کے مطابق سندھ میں نوابشاہ، پڈعیدن سیکشن ٹریک کی بحالی پر24 گھنٹے کام جاری ہے۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور اپ سائیڈ ٹریک پرپانی کی سطح کم ہوئی ہے اور مال گاڑیاں جزوی طور پربحال کردی گئی ہیں۔

ٹریک کی جانچ کے لیے پانی سے 2 انجنوں کو استعمال کرتے ہوئے مال گاڑی کو گزارا گیا۔تاہم لاہور کی طرف کراچی ڈاؤن سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں