اقوام متحدہ نے قرضوں کی ادائیگی سے متعلق پاکستان کے حق میں بڑی آواز اٹھا دی

نیو یارک (پی این آئی) اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معطل کرنے یا انہیں ری شیڈول کرنےپر زور دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی “اقوام متحدہ نے اپنی پالیسی پیپر میں عالمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کی مالی امداد کو ترجیح دے سکے اسلئے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی میں انہیں سہولت پر غور کریں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عالمی اداروں کو اپنی مشکلات بتائیں ۔

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ ایک یادداشت پاکستان سے شیئر کرے گا جس میں پاکستان کو مزید قرض فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمیا دارے نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنیوالے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز لگایا ہے ۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کا ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک کو ٹھہرایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں