سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کتنے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا؟ اہم خبر

پشاور (پی این آئی) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے دو آپریشنز میں تین افراد مارے گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ضلع سوات کے علاقے چار باغ میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا. دہشت گردوں سے گولہ بارود اور ہتھیار برآمد ہوئے. آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close