پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 1500ہلاکتیں اور 3کروڑ 30لاکھ افراد بے گھر ہو گئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب

نیویارک (پی این آئی) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3 کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کی تفصیلات بتانے آیا ہوں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 40 دن اور 40 راتیں بارشیں اورسیلاب متواتر آتے رہے۔

 

 

 

آج بھی ملک کا بڑا حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ایسی قدرتی آفت کو نہیں دیکھا جس نے لوگوں کی زندگی بدل دی ہو، ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہو رہا ہے، ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے اس کا سبب ہم نہیں ہیں، ہمیں پہلے بڑھتے درجہ حرارت اب سیلاب کی تباہی کا سامنا ہے، دنیا میں جو کاربن فضا میں بھیجی جا رہی ہے پاکستان کا اس میں ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز اور ضروریات کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے، جس حد تک ممکن ہے اپنے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیے ہیں، میرا سوال ہے کہ کیا ہم اس بحران میں اکیلے رہ جائیں گے، جس کے ہم ذمے دار نہیں ہیں؟۔ دنیا سے موسمیاتی انصاف کی امید لگانا غلط نہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close