پیٹرول 13 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان، چئیرمین اوگرا نے بُری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس سینیٹر عبد القادر کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین اوگرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر لیوی 37 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہے۔

 

 

پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جانی ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم نے اجلاس میں بتایا کہ پیٹرولیم مںصوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا منصوبہ نہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی کارٹلائزیشن مشکل ہے۔اپریل تک پیٹرول پر لیوی 50 روپے تک لیکر جائیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پیٹرول مہنگا اور مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔وزارت خزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیڑول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے برقرار رہے گی، مٹی تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

 

 

خیال رہے کہ حکومت فی لیٹر پٹرول پر 63 روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے لگی، پٹرول کی اصل قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے ہونے کا انکشاف، صرف پٹرول پر عائد ٹیکس سے حکومت ماہانہ 55 ارب روپے سے زائد کمانے لگی۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پٹرول کی اصل قیمت خرید 172 روپے 81 پیسے فی لٹر ہے تاہم یہ پٹرول عوام کو 237 روپے 43 پیسے میں مل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close