جب پولیس ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے فارم ہائوس پہنچی تو وہ کیا کر رہا تھا؟ ڈی آئی جی آپریشنز کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ جمعے کی صبح ساڑھے نو بجے مقامی لوگوں نے اسلام آباد کی پٹرولنگ پولیس کو اطلاع دی کہ شاہنواز کے فارم ہاؤس سے شور کی آوازیں آ رہی ہیں جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ پر فرش دھو رہا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم جائے وقوعہ کو دھو رہا تھا۔

 

 

 

پولیس نے اسے موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور قریبی تھانے منتقل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کے قانون کے تحت ایف آئی آر مدعی کا خاندان درج کرواتا ہے اس لیے پولیس ان سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اگر کچھ دیر میں رابطہ نہ ہو سکا تو پولیس خود اس کیس کی مدعی بنے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کینیڈا کی شہری ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کینیڈا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close