شہباز گل کا رہائی کے بعد پہلا باضابطہ ویڈیو پیغام جاری، عمران خان سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دوران حراست بار بار ان کا ہارڈ وئیر بار بار اپ ڈیٹ کیا گیا جس کے ذریعے ان کا سافٹ وئیر کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان میرے ساتھ ایسے کھڑے ہوئے جیسے باپ اپنے بیٹے کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔

 

 

عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے اور اپنے اوپر ہونے والے مبینہ تشدد سے متعلق گفتگو کی۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بیان میں انہوں نے سارے واقعے کے دوران اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ فوج میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کا سامنے کرنے والے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’میرے اوپر جو تشدد ہوا وہ راز نہیں ہے۔ تمام محب وطن پاکستانیوں کی طرح پاکستان سے محبت کرنے کا سافٹ وئیر بہت پہلے سے اپ ڈیٹ تھا۔ میں گاؤں میں پیدا ہوا ہوں اور گاؤں کے لوگوں کا پیدائشی ہی اپنے وطن سے محبت کرنے کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اس سارے واقعے کے دوران میرے ہارڈ وئیر کو بار بار اپ ڈیٹ کیا گیا اور اس کے ذریعے سافٹ وئیر کو کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close