نہیں کہتی نواز شریف اور شہبازشریف غدار ہیں،شیریں مزاری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ نواز شریف اور شہباز شریف غدار ہیں۔ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ غداری کے مقدمے میں عدالت کو یاد کروایا کہ میں پارلیمنٹ کی ممبر نہیں، بطور شہری آئی ہوں، پی ٹی آئی اسمبلی میں نہیں ہے اور لوٹے ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہاکہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں ہے، قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں اکثریت چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close