اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سینیٹر، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مطمئن نہ کر سکے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کو کال کر کے آئی ایم ایف پروگرام لینے سے انکار کرنے کے معاملے پرشوکت ترین ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر انکوائری میں شامل ہوئے، شوکت ترین دوسرا نوٹس ملنے پر بدھ کی شام ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ پہنچے اور انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ شوکت ترین کے شام 5 بجے کے بعد آنے پر ایف آئی اے اسٹاف کو دوبارہ آفس آنا پڑا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز اور انکوائری افسر منیب احمد نے شوکت ترین سے سوالات کیے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ٹیلی فونک کال سے متعلق انکوائری ٹیم کو واضح جواب نہ دے سکے، شوکت ترین سوالات ساتھ لے گئے اور کہا کہ وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں