پاکستان کے مختلف شہروں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف، کون کون سے شہر شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میںبچوں کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے والے خطرناک پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب کی رپورٹ میں اس حوالے سےپانچ مختلف شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔ جن شہروں میں خطرناک پولیو وائرس کی نشنادہی کی گئی ہے ان میں پشاور، سوات اور راولپنڈی شامل ہیں جن کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بنوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ بات اہم ہے کہ اس سال راولپنڈی اور سوات کے سیوریج کے پانی میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہےجبکہ پشاورکے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئےسیوریج کے پانی کے نمونے 30اگست تا8ستمبر لئے گئےتھے، بتایا گیا ہے کہ 27ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے، 2021میں65ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رواں برس کے پی کے17ماحولیاتی سیمپلزمیں پنجاب کے8 ماحولیاتی سیمپلز میں اورسندھ کے ایک، اسلام آباد کے ایک سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس سے قبل کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 11مقامات پرسیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close