بختاور بھٹو کی کس کے ساتھ جنگ چھڑ گئی؟

کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پی ٹی آئی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھِڑ گئی۔ ٹوئٹر پر رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات (سیلابی صورتِ حال) میں مجھ پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں سندھ میں ہوں،

سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں۔

عالمگیر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔ بختاور بھٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ شکر ہے کہ میں اللّٰہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close