اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم کے حلف نامے کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کردی اور کہاکہ ریاستی امورپرسزایافتہ نوازشریف سے مشاورت حلف اورسیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔
منگل کو وزیراعظم اور وفاقی وزیر کا حلف نامہ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی پرمجرم نوازشریف سے وزیراعظم کی مشاورت حلف کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ریاستی امورپرسزایافتہ نوازشریف سے مشاورت حلف اورسیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں