سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی سہولت، وفاقی پولیس نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شکایت مرکز قائم کر دیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) کیپٹل پولیس اسلام آباد نے سینٹرل پولیس آفس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میںسمندر پار پاکستانیوں کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کر دیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی جائیداد ، ویزااور پاسپورٹ اور دوسرے ملک میں کسی بھی قسم کی قانونی معاونت حاصل کر سکیں گے جس پر ذمہ دار افسر چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی رسپانس دینے کا مجاز ہوگا۔پیر کو کیپٹل پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سینٹرل پولیس آفس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں وورسیز پاکستانی کمپلینٹ سیل قائم کر دیا گیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کمپلنیٹ سیل وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے قائم کیا ہے۔ کمپلینٹ سیل کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور کمپلینٹ سیل میں سمندر پار پاکستانی چوبیس گھنٹے شکایت درج کراوا سکیں گے جس پر ذمہ دار افسر چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی رسپانس دینے کا مجاز ہوگا۔ شکایت سیل میں بیرون ملک مقیم پاکستانی جائیداد ، ویزااور پاسپورٹ اور دوسرے ملک میں کسی بھی قسم کی قانونی معاونت حاصل کر سکیں گے ۔

close