پنجاب حکومت نے بھی عوام پر بم گرا دیا گیا، پانی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری

لاہور(آئی این پی)عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا ، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پانی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الہی کے زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گھریلو اور کمرشل پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی، لاہور کے باسیوں پر پانی کے بلوں کی مد میں 72 سے 785 روپے تک بل میں اضافہ کیا جائے گا۔

واسا نے پانی کے بلوں کے لیے گھروں کو مختلف کیٹگریز میں تبدیل کرلیا، تین مرلے کے گھر کا پانی کا بل 287 روپے سے بڑھا کر 358 روپے، پانچ مرلے کے گھر کا پانی کا بل 375 روپے سے بڑھا کر 468 روپے، سات مرلے تک کے گھر کا پانی کا بل 464 روپے سے بڑھا کر 580 روپے، دس مرلے کے گھر کا پانی کا بل 553 روپے سے بڑھا کر 691 روپے، 15 مرلے کے گھر کا پانی کا بل 641 روپے سے بڑھا کر 802 روپے، ایک کنال کے گھر کا پانی کا بل 873 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے، دو کنال کے گھر کا پانی کا بل 1105 روپے سے بڑھا کر 1658 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں