وزیر ریلوے نے فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ٹریک ایم ایل ون پر فریٹ آپریشن پانچ روز میں مکمل بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔پیر کو وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ایل ون، ٹو اور تھری ٹریک بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے لاہور تا کراچی مین لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کوئٹہ تفتان سیکشنز رواں ماہ کے آخر تک فعال کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہدایت کی کہ کوئٹہ زاہدان (انٹرنیشنل سیکشنز) پر فریٹ ٹرینوں کی ماہانہ تعداد پانچ سے بڑھا کر 15 تک کی جائے، کسٹمز کلیئرنس ہوتے ہی کراچی سے کوئلہ لفٹ کیا جائے اور فریٹ چارجز کو مارکیٹ کے مطابق ریشنلائز کیا جائے۔وزیر ریلوے نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ والیم بڑھانے کا ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زاہدان میں مستقل طور پر ایک ٹرانسپورٹیشن افسر تعینات کیا جائے جبکہ ترکی سے آنے والی ریلیف گڈز کی مثر ترسیل یقینی بنائی جائے۔۔۔

close