پاکستان کے فیصلے ایک مفرور کیسے کر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی لیڈر کا سخت حملہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ جو مفرور ہے وہ پاکستان کے فیصلے کیسے کر سکتا ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے کہا میری زندگی سے زیادہ اہمیت افواج پاکستان کی ہے، فوج میری ، میرا فخر اور میرا غرور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پی ڈی ایم کے ساتھ ملے ہیں وہ کہہ رہے ہیں ہمیں فون آرہے ہیں ،ان لوگوں کو کون فون کر رہا ہے؟۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ہم اس نظام کو نہیں مانتے، وہ اس نظام کو کیوں نہیں مانتے؟ ان کی لڑائی ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جلسے میں میرٹ کی بات کرتے ہیں،کیا عثمان بزدار اور محمود خان میرٹ پر لگے تھے؟مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہمیں اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close