پی ٹی آئی کارکنوں کی نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش، سیکورٹی گارڈ نے روک دیا

لندن(این این آئی)سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گروپ نے نواز شریف کے قریب جانے کی کوشش کی۔

نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روک دیا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے لندن میں مظاہرہ کیا تھا۔مظاہرے کے دوران مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close