تین ارب ڈالر، سعودی عرب سے پاکستان کے لیے اچھی خبر

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالر کوری نیو کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ “سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے 5 دسمبر 2022 کو میچور ہونیوالے تین ارب ڈالر کو رول اوور کر دیا ہے”۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک کے پاس ہے اور یہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ “یہ فیصلہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مسلسل مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،” ۔گزشتہ ماہ سعودی عرب نے ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد کے لیے اپنے منصوبے کے تحت پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تازہ ترین سرمایہ کاری کہاں اور کب کی جائے گی؟۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں