پارٹی قیادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کون تھے؟

لاہور (پی این آئی) لاہور میں پی ٹی آئی کی کارکنوں نے پارٹی کی مقامی قیادت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف جیل روڈ آفس پر احتجاج کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی رہنماؤں شیخ امتیاز اور زبیر نیازی کے خلاف پلے کارڈرز لیے ہوئِے کارکنوں نے کہا کہ ٹاؤنز میں تنظیمی عہدے اقربا پروری کی بنیاد پر دیے گئے۔ احتجاج کرنے والے کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ تنظیمی عہدوں کے لیے پارٹی میں الیکشن کروائیں جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close