اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نکالا گیا لیکن اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آرہی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ “اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکالا لیکن عمران خان کی مقبولیت ختم نہیں ہورہی ۔سینئرصحافی نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ اگر جنوری یا مارچ میں انتخابات ہوتے ہیں اور عمران خان دو تہائی اکثریت حاصل
کر لیتے ہیں تو خان صاحب بڑے اعلانات کر چکے ہیں تو یہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے لئے ایک چیلنج ہو گا، آپ اس پر کیا کہتے ہیں، جس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے کمفرٹیبل پوزیشن پر نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے خوشی سے نہیں بلکہ عمران خان کو مجبوری کے تحت اقتدار سے نکالا لیکن عمران خان کی مقبولیت ختم نہیں ہو رہی۔مگر راستہ تو نکالنا ہے لیکن اگر عمران خان ٹوتھرڈ میجارٹی سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو ن لیگ اتنی پریشان نہیں ہوگی جتنا اسٹیبلشمنٹ ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں