اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کےلاہور میںڈیرے،پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں طویل قیام کا اراد کر لیا ۔اس قیام کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری کے لاہور میں طویل قیام کو پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے لیے تبدیلی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی
کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت شروع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک اور علی امین گنڈا پور سمیت وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک ہوئے۔ خیبر پختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہیں، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں