تحریک انصاف کے پرانے رہنماوں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما حامد سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پرانے رہنماؤں کو پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور شروع ہوگیا تاہم عمران خان پارٹی کےدیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق تحریک انصاف میں ایک مرتبہ پھر پارٹی کے بانی ارکان اورپرانے رہنماؤں کو

سامنے لانے پر مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پارٹی کے بانی رکن حامد خان کے ہمراہ پی ٹی ائی کے چند پرانے رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے تحریک انصاف کے پرانے اور اصل چہروں کو اہم ذمہ داریاں دینی ہوں گی۔جس پر عمران خان نے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،

پارٹی کے دیگر رہنماوں سے مشاورت کے بعد ہی پارٹی عہدوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پارٹی کی مختلف تنظیموں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔عمران خان تحریک انصاف کی تنظیموں سے خطاب بھی کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت بھی شرکت کرے گی۔

close