لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان نے ملاقاتیں شروع کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاری کے لیے ملاقاتیں شروع کر دیں ہیں ۔ اس حوالے سے عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی کا پارٹی اہم رہنمائوں کیساتھ اہم اجلاس بھی ہوا جس میں پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور ، وزیراعلی کے پی کے محمود خان سمیت اسد عمر نے بھی شرکت کی ہے ۔ خیبرپختونخوا سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تحصیل ناظمین و ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہیں۔اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close