آئندہ الیکشن میں عمران خان دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گا، پرویز خٹک کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کی آئندہ انتخابات میں 2 تہائی کی اکثریت سے جیتنے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں چیئرمین تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت کیساتھ جیت کر حکومت بنائے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ جتنی مرضی جتن ، سختیاں کر لیں عوام اتنی ہی زیادہ تیزی سے اٹھے گی ۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی اسمبلی نہیں جائے گا ہمارے استعفے منظور کیے ہیں جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close