اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چارسدہ جلسے سے قبل عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے، جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کل جلسے کے لئے چارسدہ آرہا ہوں، جلسے سے قبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرونگا۔نجی ٹی وی اے آروائی کےمطابق انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چاہتا ہوں کہ آپ بھرپور طریقے سے
جلسے میں شرکت کریں تاکہ آپ کو اپنی حقیقی آزادی کا پیغام دوں۔اس سے قبل عمران خان سے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت نے بنی گالہ میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلیٰ کے پی سمیت ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ضلعی صدور،جنرل سیکریٹریز شامل تھے۔ملاقات میں عمران خان نے صوبے کی سیاسی قیادت سےخطاب بھی کیا اور مستقبل کے سیاسی روڈ میپ سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ
امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔ عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے۔انہوں نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے ؟ عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت، تعلیم، معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غیر معمولی افراط زر کا سامنا ہے اور پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آ ئی نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں