ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ ،واضح پیغام جاری کر دیا

کراچی(پی این آئی) ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ ،واضح پیغام جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اخترنے کہاہے کہ کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔ایم کیوایم نے سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر دی ہیں، جبکہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ڈپٹی کنونیئر ایم کیوایم وسیم اختر نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ لاشیں اٹھا کر تھک گئے، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے۔وسیم اختر نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتادیں اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

close